ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیت اﷲ ٹورس کے عازمین کیلئے حج تربیتی کیمپ کا اہتمام

بیت اﷲ ٹورس کے عازمین کیلئے حج تربیتی کیمپ کا اہتمام

Thu, 25 Aug 2016 11:23:56    S.O. News Service

بنگلورو۔24؍اگست(ایس او نیوز) امسال شہر کے معروف پرائیویٹ حج ٹور آپریٹر بیت اﷲٹورس انٹرنیشنل کی جانب سے سفر حج بیت اﷲ کیلئے روانہ ہونے والے94 عازمین کیلئے آج شہر کے تاج پیالیس شادی محل میں یک روزہ تربیتی کیمپ اور ٹیکہ اندوزی کا اہتمام کیاگیا۔اس موقع پر مختلف علمائے کرام نے مناسک حج ، آداب مکہ ومدینہ کے متعلق عازمین کے سامنے تفصیلی خطاب کیا۔ بیت اﷲ ٹورس کے مالک مولانا شفیق الرحمن ندوی نے بتایاکہ پچھلے 28 سال سے بیت اﷲ ٹورس انٹرنیشنل اﷲ کے مہمانوں کی خدمت میں مسلسل لگا ہوا ہے۔ اس ٹورس کے ذریعہ 350 سے زائد عازمین ہر سال سفر حج بیت اﷲ کیلئے روانہ ہوا کرتے ، لیکن مرکزی حکومت کی وزارت خارجہ اور سعودی حکام کے سخت ضوابط کے نتیجہ میں ملک کے تمام حج ٹور آپریٹرس کا کوٹہ گھٹادیا گیا ہے، زمرہ ون کے تحت آنے والوں کو صرف 94عاز مین کا کوٹہ مقرر ہوا ہے، جس کے سبب وہ صرف اتنے ہی عازمین کو لے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ حج سے پہلے عازمین کا قیام مضافات مکہ عزیزیہ میں رہے گا اور حج کے فوراً بعد حرم شریف سے قریب ہیلٹن ہوٹل کے عقب میں واقع حنین فردوس ہوٹل میں ان کا قیام رہے گا۔ جبکہ مدینہ منورہ میں حرم شریف سے صرف چار منٹ کی دوری پر واقع مختارہ انٹرنیشنل میں قیام رہے گا۔ انہوں نے بتایاکہ ان کے عازمین کا قافلہ 3؍ ستمبرکو روانہ ہوگا اور18 اکتوبر کو 45دن کے قیام کے بعد بنگلور لوٹے گا۔


Share: